جنوبی ایشیا بھوک و افلاس کا شکار ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

Richard Alexzender
واشنگٹن :  جنوبی ایشیا میں لوگوں کی اکثریت بھوک اور قحط کا شکار ہو رہی ہے اور گزشتہ دو برس میں یہ تعداد 10 کڑور سے تجاوز کر   چکی ہے۔
جنوبی ایشیا کے ممالک میں شامل پاکستان ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، بھوٹان ، بھارت اور مالدیپ کی ایک تہائی آبادی بھوک کا شکار ہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی معاشی بحران سے اس خطے میں غربت میں مزید اضافہ کر دیا ہے جہاں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی روزانہ آمدنی 2 ڈالر سے بھی کم ہے۔ لوگ اس عادی قحط کا اسی طرح شکار ہو گئے ہیں جو آج سے 40 برس قبل اس خطے میں حالت تھی۔ یونیسیف کے رینجل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریبا بچوں کی نصف آبادی کا وزن ناکافی ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ نے تیل اور غذائی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس کے ساتھ دنیا بھر کی کساد بازاری نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ایک غریب گھرانے کی 60 سے 80 فیصد آمدنی غذائی ضروریات پوری کرنے میں صرف ہوتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here