بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے عزیز توجہ کے منتظر

J. Iqbal

اسلام آباد : بھارت میں پندرہ برس سے قید پانچ پاکستانی ماہی گیروں کے رشتہ دار انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ کے منتظر ہیں۔کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہنے والی یہ بوڑھی مائی آسی پندرہ برسوں سے بیٹوں آچر اور صدیق، داماد حسین اور بھتیجوں میر وسایو اور خمیسو کی منتظر ہے جنہیں بھارتی میری ٹائم سیکورٹی نے شاہ بندر سے ماہی گیری کے دوران اغواء کیا۔ غربت تو پہلے ہی تھی ایک گھرانے کے پانچ افراد کی گرفتاری کے بعد فاقہ کشی کی نوبت آگئی۔پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کے مطابق پاکستان میں پانچ سو چھیتر بھارتی ماہی گیر اور بھارت میں ایک سو تئیس پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں میں آج تک کوئی دہشت گرد یا جاسوس ثابت نہیں ہوا، ان کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پاک بھارت تعلقات میں تناوٴ سے دونوں ملکوں کے ماہی گیر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں صرف مائی آسی نہیں ایسی درجنوں مائیں ہیں جن کی آنکھیں اپنے پیاروں کو دیکھنے کیلئے ترس گئی ہیں۔

8 COMMENTS

  1. I’d come to make a deal with you on this. Which is not something I typically do! I love reading a post that will make people think. Also, thanks for allowing me to comment!

  2. I work in internet advertising and marketing at the product facet, so it’s nice have the option to gain extra perception into how associates are choosing their merchandise, though I strongly really feel you might be a rare one who takes under consideration the needs in their visitors.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here