امریکی صدر اوباما مسلم دنیا سے اہم خطاب آج کرینگے

M.A. Rizvi

قاہرہ :  امریکی صدر براک اوباما سعودی عرب سے مصر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مسلم دنیا سے اہم خطاب کریں گے۔ صدر براک اوباما دورہ مصر کے دوران مسلم دنیا سے خطاب میں اسرائیل۔فلسطین تنازع کےحل کرانے،عرب دنیا سےامریکا کےتعلقات بہتر کرنےکےعلاوہ عراق افغان جنگ کے متعلق اپنی پالیسی کی وضاحت کریں گے اور دہشت گردی، ایران کےجوہری تنازع اوردیگر مسائل پر گفتگو کریں گے۔ صدراوبامہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ صدر اپنی تقریر میں سابق صدر جارج بش کی پالیسیوں پرمعافی نہیں مانگیں گے۔ تاہم اپنی پالیسیوں پر مسلم دنیا کے خدشات دور کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
 

3 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here