Richard Alexzender
واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نیاسرائیل پر زور دیاہیکہ وہ تمام یہودی بستیوں کی توسیع بند کر دے۔ یہ بیان انھوں نے ایک ایسے وقت دیا ہے جب فلسطینی صدر محمود عباس امریکی صدر براک اوبامہ سے وائٹ ہاوٴس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے کئی برس بعد یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اتنا پر زور بیان دیا ہے۔ واشنگٹن میں مصری ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر حال ہی میں ہونے والی ملاقات میں واضح کر دیا تھا کہ تمام یہودی بستیوں کی تعمیر بند ہونی چاہیے۔